لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 15 طلبا زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ تنظیموں میں تصادم کا واقعہ پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا، جھگڑے کے نتیجے میں 15 طلبا زخمی ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی 6 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔
جھگڑے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، دونوں طلبا گروپوں نے ڈنڈے اور پتھروں کا استعمال کیا جبکہ فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی، تاہم یونیورسٹی کی سیکیورٹی موقع پر موجود تھی اس لیے حالات کنٹرول میں آگئے، جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
واقعہ کے بعد طلبہ تنظیم نے احتجاجاً کیپس پل کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا، اور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔