جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دوسری شادی کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کی پسلیاں توڑ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں بیوی نے دوسری شادی کی دھمکی دینے پر شوہر کو مار مار اس کی پسلیاں توڑ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شوہر نے دوسری شادی کی دھمکی دی تو بیوی آپے سے باہر ہوگئی اور مار مار اپنے شوہر کی پسلیاں توڑ دیں۔

ذرائع کے مطابق شوہر کو شدید زخمی حالت میں ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاتون نے خاوند کے چہرے اور سر پر بھی وار کیے، شاہد علی اور بشری کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے شوہر کی درخواست پر بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے، اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں