اشتہار

چودہ ہزار سال قدیم کتے کی لاش دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 14 ہزار سال قدیم کتے کے بچے کی منجمد لاش دریافت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران ایک کتے کے بچے کی لاش ملی جو 14 ہزار سال قدیم ہے۔

رپورٹ کے مطابق کتے کے پیٹ سے گینڈے کی معدوم ہونے والی نسل کی باقیات بھی ملی ہیں۔

- Advertisement -

آثار قدیمہ کے نوجوان ماہرین کی ٹیم اس بات پر تذبذب کا شکار بھی ہے کہ انہیں جو منجمد لاش ملی وہ کتے کی ہے یا پھر لومڑی کی کیونکہ اُس کے بال نرم و ملائم ہیں اور پیٹ بھرا ہوا ہے۔

نیشنل ہسٹری میوزیم کے حکام نے لاش پر تحقیق کی اور چند رپورٹس کی روشنی میں اس بات کا حتمی فیصلہ کیا کہ یہ کتے کی لاش ہے جو 14 ہزار سال قبل مر گیا تھا۔ ماہرین کا مانناہے کہ 14 ہزار 400 سال قبل مرنے والا یہ کتا اُس وقت کا آخری جانور تھا۔

مزید پڑھیں: 18 ہزار سال قدیم کتے کی ترو تازہ لاش دریافت

روس کی یونیورسٹی کے محقق اور تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سرجے کا کہنا تھاکہ ’ہم نے لاش کا ڈی این اے کروایا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ رہینو نسل کا کتا تھا’۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا جسم دیگر کے مقابلے میں مختلف تھا کیونکہ یہ بالکل تکون تھا، جو ہم سب کے لیے بہت ہی حیران کن تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے مشاہدے اور تجربے کی بنیاد پر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اس کی جلد معمولی نہیں تھی کیونکہ اس بات کا امکان بھی ہے کہ اسے کسی اور جانور نے مارا ہو، کتے کی کھال پر زخم کے نشانات جبکہ بال بھی کٹے ہوئے تھے، ہمیں ایسا محسوس بھی ہورہا تھا کہ شاید یہ کسی انسان نے کیا ہو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں