تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پالتو کتا ایئرپوڈز نگل گیا، پھر کیا ہوا؟ حیران کن واقعہ

برطانیہ میں پالتو کتا ایئرپوڈز نگل گیا لیکن حیران کن طور پر سرجری کے بعد نکالنے پر بھی وہ ‏ٹھیک سے کام کررہا تھا۔

یہ واقعہ مشرقی یاکشائر کے علاقے ہیول میں پیش آیا جہاں 22 سالہ رچل ہیک کے پالتو کتے نے ‏غلطی سے ایئرپوڈز کا کیس نگل لیا۔

Woman's AirPods swallowed by dog

مالکن نے بتایا کہ وہ گھر میں کتے کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اس دوران ایئرپوڈز جیب سے گرِ ‏گئے اور وہ بے فکر ہو کر کتے کے ساتھ مشغول رہیں تھوڑی دیر کے لیے کتے سے دھیان ہٹا تو ‏اسی اثناء میں جمی نے پوڈز اٹھائے اور نگل لیے۔

رچل کا کہنا ہے کہ کتے کی کیفیت دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ اس نے کچھ نگل لیا ہے جب زمین پر ‏پوڈز نے ملے تو وہ سمجھ گئی کہ اسے جمی کھا چکا ہے۔

مالکن کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر کتے کو لے کر اسپتال بھاگی جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے ‏سرجری کرکے پوڈز کیس نکال لیا۔

Woman's AirPods swallowed by dog

کتے کو اس پریشانی سے ریلیف ملا لیکن حیران کن طور پر کیس مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لائٹس ‏تک جل رہی تھیں۔ پوڈز کیس پر دانتوں کے کوئی نشان نہیں تھے اور کور صحیح سلامت مالکن کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -