تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ایل این جی کی مزید خریداری کے باوجود گیس کی قلت برقرار رہے گی، وزیر پیٹرلیم

اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے سال کے آغاز میں 20 ایل این جی کارگوز آئیں گے، تاہم سردیوں میں گیس کی قلت برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبدالقادر کی زيرصدارت منعقد ہوا جس میں وزارت پیٹرولیم نے کمیٹی کو ایل این جی ٹرمینل پر قطر انويسٹمنٹ کمپنی کی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجی شعبہ ایل این جی کے دو ٹرمینلز کی تعمیر کرنے کے لئے کام کررہا ہے، ان ٹرمینلز میں حکومت کی کوئی سرمایہ کاری نہیں، قطر انويسمنٹ کمپنی بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ترکمانستان سے معاہدہ طے پا گیا تو توانائی کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ اگلے سال جنوری اور فروری میں 10، 10 ایل این جی کارگوز آئیں گے، اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں ایل این جی کے دو کارگوز اضافی آرہے ہیں، اضافی ایل این جی خریداری کے باوجود سردیوں میں گیس کی قلت ہوگی۔

مصدق ملک نے بتایا کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد بڑھائی ہے، 20 ہزار ٹن ماہانہ ایل پی جی اضافی درآمد کررہے ہیں، سرکاری کمپنیاں ایل پی جی بیچیں گی تو قيمتوں میں گٹھ جوڑ رکے گا۔

گردشی قرضے سے متعلق مصدق ملک نے بتایا کہ آج ایل این جی کی قیمت 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی، ساڑھے 4 ہزار والی گیس ساڑھے3 سو میں دیں گے تو گردشی قرض تو بڑھےگا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ ایندھن کی خریداری کے لیے ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، ترکمانستان سے معاہدہ طے پا گیا تو توانائی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -