تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پیوٹن کا یوکرین میں کارروائی کیلیے ریزرو فوج کو متحرک کرنے کا اعلان

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں کارروائی کے لیے ریزرو فوج متحرک ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین لاکھ اضافی اہلکاروں کو یوکرین میں فوجی مہم میں شامل کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن نے سرکاری ٹیلی ویژن سے خطاب میں مغرب کو خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا، مغرب ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بچ نکلے

مغرب نے روس مخالف اپنی پالیسی کی ہر حد پار کرلی، یہ کو تاش کا پتہ نہیں، نیوکلئیر ہتھیاروں سے ہمیں بلیک میل کرنے والے سن لیں ہوا کا رُخ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔

ادھر برطانوی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر کا ریزرو فوج کو متحرک کرنے کا فیصلہ یوکرین میں ناکامی کا اشارہ ہے۔

Comments

- Advertisement -