جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

افواہیں جھوٹ‌ ثابت ہوئیں، روسی صدر کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھی جو اب اُن کی نئی ویڈیو آنے کے بعد خود بہ خود دم توڑ گئیں ہیں۔

روسی میڈیا کی جانب سے پیوٹن کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ میں برفیلے پانی میں غوطہ لگا کر سالانہ تہوار منا رہے تھے۔

اس ویڈیو میں روسی صدر کی صحت بالکل ٹھیک نظر آرہی ہے اور وہ چہرے سے بھی ہشاش بشاش دکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد اُن کی صحت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں خود بہ خود ختم ہوگئیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مسیح مذہب کے ماننے والے ہر سال آرتھو ڈوکس نامی تہوار مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں اور سخت سردی میں برفیلے یا ٹھنڈے پانی میں غوطہ لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شرط کے لیے چوراہے پر برہنہ ٹھنڈے پانی سے نہانا مہنگا پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں: ناقابل یقین واقعہ، سیلابی پانی میں ڈوبی کار سے جوڑا زندہ برآمد (ویڈیو)

روس میں ہر نئے سال کی آمد کے موقع پر برفیلے پانی میں غوطہ لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ یہ ثقافت گزشتہ کئی عرصوں سے جاری ہے جس پر ملکی سربراہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عام شہری بھی حصہ لیتے ہیں۔

عام شہری دریائے اردن میں غوطہ لگاتے ہیں جبکہ اہم شخصیات کے لیے علیحدہ سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ روس کے 68 سالہ صدر پیوٹن نے اپنی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کے لیے منت مانگی اور مذہبی رسم آرتھو ڈوکس ادا کی اور منفی 17 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹھنڈے پانی میں غوطہ لگایا۔

واضح رہے کہ روس میں ہر سال جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ جاتا ہے جس کے بعد یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں