جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پیوٹن کون سی اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے چینی اور ترکی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے اپنا دوست کہتا ہے اور میں اسے اپنا دوست کہہ کر خوش ہوں کیونکہ وہ ایک ایسا شخص ہے جو روس اور چینی تعلقات کی ترقی کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے۔

پیوٹن پیر کو سوچی میں ترکی کے صدر اردگان کی میزبانی کریں گے۔ کریملن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن پیر کو بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی میزبانی کریں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’مذاکرات واقعی سوچی میں پیر کو ہوں گے۔ جمعرات کو دو ترک ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس اجلاس میں بنیادی طور پر بحیرہ اسود کے اناج کی برآمدات پر بات ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انہوں نے روس کو اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے "ٹھوس تجاویز کا ایک مجموعہ” بھیجا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں