تازہ ترین

’روس کی فوج میں بڑے اضافے کا حکم‘

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے جڑے خطرات کے بعد فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس میں ہونے والے الیکشن میں مداخلت نہ کرے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مارچ 2024 میں ہونے والے انتخابات سے قبل مغرب کو خبردار کیا اور کہا کہ روس میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ مغرب روسوفوبیا میں مبتلا ہو چکا ہے، امیر کا روس کے وسیع وسائل کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا اور لوٹنا چاہتا ہے،کسی نے بھی الیکشن میں مداخلت کی تو اسے جارحیت سمجھا جائے گا۔

دورہ چین کے دوران روسی صدر کا ’نیوکلیئر بریف کیس‘ مرکز نگاہ رہا

واضح رہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں اور روس کو اہم مواقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکا روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -