ماسکو: روسی صدارت محل کریملن نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ پر تبادلہ خیال کرنے کیلیے امریکی صدر کو دورے کی دعوت دی ہے۔
کریملن نے بتایا کہ دو ممالک کے صدور نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی اور مستقبل میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
پیوٹن نے آخری بار فروری 2022 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اُس وقت بات کی تھی جب انہوں نے یوکرین میں فوج بھیجنے کا حکم دینے سے کچھ دیر قبل سابق امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔
ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے بتایا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دو طرفہ تعلقات، یوکرین اور واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔
دمتری پیسکوف کے مطابق روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو دورہ روس کی دعوت دی اور یوکرائنی تصفیے کے موضوع سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا جس میں روبرو ملاقات بھی شامل ہے۔
امریکی صدر بارہا چکے ہیں کہ وہ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس کیلیے پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔