تازہ ترین

روس کا جوابی اقدام، مغربی ممالک پر بڑی پابندی لگا دی

روس نے یورپی ممالک کے کارگو ٹرکوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

مغربی ممالک کی جانب سے روسی مال بردار ٹرکوں کی اپنے ممالک میں داخلے پر پابندی کے جواب میں ماسکو نے بھی یہ اقدام کیا ہے۔

رواں سال میں مغربی ممالک نے روسی ٹرکوں کی اپنی سرزمین پر آمد و رفت روک دی تھی۔ یہ فیصلہ روس کے بائیکاٹ اور پابندیوں کا ایک تسلسلہ تھا۔

اب روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹین نے ایک حکم نامہ جاری کر کے غیر دوست ممالک کی کمپنیوں کے لیے سڑک کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل پر پابندی لگائی ہے۔

اس حکم نامہ کو ویب پورٹل اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر کر کے آگاہ کیا گیا ہے۔ حکم میں دوٹوک کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک، یوکرین اور برطانیہ بھی روسی سڑکوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل نہیں کر سکیں گے۔

یہ حکم نامہ 10 اکتوبر سے نافذالعمل ہو گا اور اس کی میعاد 31 دسمبر 2022 تک ہو گی۔

Comments

- Advertisement -