ماسکو: روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے اضافی پلوٹونیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق روس کاکہناہےکہ امریکہ غیردوستانہ اقدامات کےذریعے روس کےاستحکام کےلیےخطرات پیدا کررہاہے۔صدارتی حکم نامےمیں کہاگیاہے کہ روسی فیڈریشن کےتحفظ کےلیےہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ معطل کیے جانے والے معاہدے کے تحت ہر ملک نے 34 ٹن اضافی پلوٹونیم کو ری ایکٹرز میں تلف کرنا تھا۔
امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالکوں کے پاس موجود مجموعی طور پر 68 ٹن پلوٹونیم سے اندازاً 17 ہزار جوہری بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں روسی صدرپیوٹن نےامریکہ پرالزام عائدکیاتھاوہ پلوٹونیم کواس طرح سےتلف کررہاہے کہ جس کی مدد سے دوبارہ پلوٹونیم کوجوہری ہتھیاربنانےکےلیےاستعمال کیاجاسکے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان
دوسری جانب امریکہ نےروس کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کاپلوٹینیم تلفی کاطریقہ کار معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے حالیہ قدم دونوں ممالک کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب ایک واضح اشارہ ہے۔