تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے پیوٹن کا اہم فیصلہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے بیرونی قرضے ملکی کرنسی روبل میں ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے مطابق بیرونی قرض دہندگان کو عارضی طور پر قرضوں کی ادائیگی غیر ملکی کرنسی کے بجائے روبل سے کی جاسکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بظاہر اس اقدام کا مقصد قرضے واپس نہ کرسکنے یعنی نادہندہ ہونے سے بچنا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ روبل میں ادائیگی روس کے مرکزی بینک کی مقرر کردہ شرح کی بنیاد پر کی جائے گی یہ اقدام ان ممالک کے قرضوں کی واپسی کیلیے ہے جو بقول ماسکو، روس کے خلاف مخالفانہ سرگرمیوں میں ملوٹ ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مغرب کی جانب سے سخت اقتصادی پابندیوں کے باعث روبل شدید گراوٹ کا شکار ہے۔

درجہ بندی کرنے والی ایجنسی موڈیز نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس نے روسی حکومت کے طویل مدتی بانڈز کیلیے درجہ بندی ’سی اے‘ کردی ہے، جس کے معنی ’دیوالیہ یا دیوالیہ ہونے کے قریب‘ کے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک نے روس پر مختلف نوعیت کی فوجی، اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روس نے بھی مغرب کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو اعلان جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ”روس پر مغربی پابندیاں اعلان جنگ کے مترادف ہیں“

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، یہ اعلان جنگ کے مترادف ہیں، یوں تو مغربی ممالک بہت مہذب اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں لیکن لوہانسک اور ڈونئیسک میں یوکرینی فوج کے 8 برس تک مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔

Comments

- Advertisement -