تازہ ترین

’پیار کا رنگ‘ کیارا نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کردیں

بالی وڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی ہلدی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے۔

اداکار کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی جبکہ ان کی ہلدی کی تقریب 5 فروری کو منعقد ہوئی۔

اداکرہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ دنوں شادی کی ویڈیو شیئر کی تھی، اس مختصر سی ویڈیو میں کیارا کی انٹری سے لے کر ورمالا کی تقریب کے بھی فوٹیج شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

تاہم اب کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے 5 فروری کو اپنی ہلدی کی تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ پیار کا رنگ چڑھا ہے‘۔

سدھارتھ اور کیارا کے ریسپشن کی تصاویر وائرل

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور ہزاروں افراد اسے لائک کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز