اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔
ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں سمیع خان، نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا اور دیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا۔
گزشتہ قسط کے سین میں دکھایا گیا کہ متین رابی کی بہن روحی سے بازار میں ملتے ہیں انہیں رابی کو پیغام پہنچانے کو کہتے ہیں۔
متین روحی سے کہتے ہیں کہ ’میرا ایک کام کردو گی یہ (تحفہ) رابی کو دے دوں گی‘ روحی کہتی ہیں کہ ’آپ خود کیوں نہیں دے دیتے اس پر وہ کہتے ہیں کہ تمہیں معلوم تو ہے میں نہیں چاہتا کہ کوئی بدمزگی ہوجائے۔‘
روحی کہتی ہیں کہ ’اچھا ٹھیک ہے میں دے دوں گی پھر وہ کہتے ہیں کہ رابی کو بولنا کل وہ بڑے پارک میں ضرور آئے میں اس کا انتظار کروں گا۔‘
متین کے کہنے پر روحی کہتی ہیں کہ ’ٹھیک ہے میں کہہ دوں گی۔‘
کیا متین اور رابی کی شادی ہوجائے گی یا پھر رابی کوئی اور قدم اٹھا لے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔