اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی (نیلم منیر) شوہر متین (شجاع اسد) کی کزن کو ان کے کندھے پر سر رکھ کر سوتا دیکھ کر ڈر گئیں۔
ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں وہ رابی کی شادی متین سے کروا دیتی ہیں تاکہ اس سے بدلہ لے سکیں۔
شادی کے بعد متین کی والدہ رابی پر الزام لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں وہ چاہتی ہیں کہ متین رابی سے بدگمان ہوکر اسے چھوڑ دے اور اپنی کزن سے شادی کرلے۔
گزشتہ 17ویں قسط میں دکھایا گیا کہ رابی اسپتال میں موجود ہیں اس دوران وہ متین کی کزن کو شوہر کے کندھے پر سر رکھ کر سوتا دیکھ کر ڈر جاتی ہیں۔
متین پوچھتے ہیں کہ ’ایسے کیا دیکھ رہی ہو، رابی کہتی ہیں کہ ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے تم میرے پاس ہی رہو۔‘
متین کہتے ہیں کہ ’آنکھیں بند کرو اور لیٹ جاؤ نیند آجائے گی۔‘
View this post on Instagram
کال آنے پر متین جانے لگتے ہیں لیکن رابی انہیں روکتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’نہیں میرے پاس رہو یہیں مجھے تمہاری ضرورت ہے۔‘
اگلی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ پھوپھو کہتی ہیں کہ متین کی تو دوسری شادی میں کرکے رہوں گی لیکن رابی کہتی ہیں کہ ایسا میں ہونے نہیں دوں گی اور اس گھر کے ایک ایک فرد کو مار کے مروں گی۔‘
کیا متین دوسری شادی کرلیں گے؟ یا پھر وہ راابی کا ساتھ ہی دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔