اشتہار

"بس مجھے سکون سے جینے دو”

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "پیار دیوانگی ہے” کی گزشتہ قسط میں متین (شجاع اسد) رابی (نیلم منیر) پر بھڑک اٹھے۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں وہ رابی کی شادی متین سے کروا دیتی ہیں تاکہ اس سے بدلہ لے سکیں۔

- Advertisement -

شادی کے بعد متین کی والدہ رابی پر الزام لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں وہ چاہتی ہیں کہ متین رابی سے بدگمان ہوکر اسے چھوڑ دے۔

متین رابی سے کہتے ہیں کہ "بس اس بارے میں مجھ سے بات نہ کرو۔” وہ کہتی ہیں کہ "پھر میں کس سے بات کروں سن تو لو میں کیا کہنا چاہتی ہوں۔”

لیکن متین کہتے ہیں کہ تمہاری باجی جان کر اس ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں تاکہ تمہاری اس کمی پر پردہ ڈال سکیں۔”

وہ کہتے ہیں کہ "میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ بدلے کے اس حد تک جاسکتی ہیں انہیں کس بات کا ڈر تھا کہ تمہیں اس کمی کی وجہ سے میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”

متین مزید کہتے ہیں کہ "اتنی کمزور ہے کیا میری محبت۔” وہ یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں۔

کیا متین رابی کو چھوڑ دیں گے؟ یا ان کا ساتھ دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں