12.1 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ارجیت سنگھ کی آواز ان کی اصلی آواز نہیں؟ گلوکار کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اریجیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے گانا شروع کیا تو لوگ ان کی آواز سے نفرت کرنے لگے۔

بھارت سمیت پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا ہے جو گلوکار اریجیت سنگھ کی شاندار آواز سے واقف نہ ہو، بھارت کی میوزیکل انڈسٹری کے بادشاہ جس کی آواز کی طاقت نے پوری قوم کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انکی یہ آواز انتھک محنت اور تکلیف اٹھانے کے بعد انہیں حاصل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا حال ہی میں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں گلوکار ارجیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ کس طرح انہوں  نے اپنی آواز کو لوگوں کی پسند کے مطابق بنایا۔

- Advertisement -

اریجیت سنگھ نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’پہلے میری آواز ایسی تھوڑی تھی، بہت مختلف تھی پھر میں نے خود اپنی آواز کو توڑا، کیوں کہ جب میں نے اپنی اصل آواز میں گانا گانا شروع کیا تو لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا جسکی وجہ سے مجھے اپنی آواز تبدیل کرنی پڑی۔

کیا سلمان خان اور ارجیت سنگھ کا 9 سال پُرانا جھگڑا ختم ہوگیا؟

گلوکار نے کہا کہ ’ میں نے گلے کو توڑ توڑ کر ٹیکسچر بنائے، یہ آواز کو تراشنے جیسا ہی تھا، بہت ٹورچر کیا ہے اپنے آپ کو تاکہ میری آواز بلکل صاف ہوجائے اور اگر اب مجھے اپنی پرانی آواز میں جانا پڑا تو اس کیلئے ایک دو مہینہ اپنا کام چھوڑنا پڑے گا‘۔

اسی ویڈیو میں اریجیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں ہر گلوکار اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے آٹو ٹیون کا استعمال کرتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنے ابتدائی دنوں میں اے آر رحمان نے ایک گانے میں انسانی جذبات کو سامنے لانے کے لیے آٹو ٹیون کا استعمال کیا تھا، آٹو تون سے کسی کے کام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2011 میں گیت ’پھر محبت‘ سے بالی وڈ ڈیبیو دینے والے گلوکار اریجیت سنگھ نے سال 2005 میں بھارتی ریئیلیٹی شو ’فیم گروکل‘ سے  موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا جس میں وہ بطور کنٹیسٹنٹ جیت کیلئے دیگر کنٹیسٹنٹس سے لڑتے دکھے لیکن جیت نہ سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں