بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’پیار ہوا تھا‘ میں‌ آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں‌ گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے گانے ’پیار ہوا تھا‘ کا اپنا ورژن لانے کا اعلان کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کے گانے ’پیار ہوا تھا‘ کو اپنی آواز میں گانے کا اعلان کیا ہے، گلوکارہ نے گانے کا ٹائٹل لکھ کر اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس خوبصورت گانے ’پیار ہوا تھا‘ میں وہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے حال ہی میں ایک خوبصورت راگ (گانے) کو سنا۔‘ ، آئمہ نے کیفے خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے مجھے اپنی کمپوزیشن کو گانے کی اجازت دی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ کوئی بھی اس گانے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا اور خاص طور پر جس طرح اسے پیش کیا گیا ہے۔‘

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہم فنکاروں کو اسی طرح ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، امید ہے کہ آپ لوگوں کو ’سرورق‘ ٹائٹل پسند آئے گا۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں ’ماہی آجا‘، ’سب جگ سوئے‘ ودیگر میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں