تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ڈی جی اے ایس ایف سے متعلق بیان پر قادر پٹیل کی وضاحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈائریکٹر جنرل ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) پر اپنی تنقید کی وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ نہ چاہتے ہوئے ایسا تاثر بن گیا جس کیلئے وہ بات نہیں کی گئی تھی، ایئر پورٹ پر آتے جاتے کچھ ایسے معاملات ہوئے جن سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ شاید کوئی زیادہ معتبر ہے یا کوئی زیادہ چھوٹا ہے، اس پر میں نے بات کی تھی جو تھوڑی تفصیل کے ساتھ ہوگئی۔

قادر پٹیل نے کہا کہ اس وقت مجھے پتا نہیں تھا کہ ان کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے ہے اور وہ حاضر سروس ہیں، ہمارا اصولی موقف رہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرتے ہیں، اس ملک کے دفاع کیلئے فرنٹ لائن ہیں، چاہتا ہوں کہ ان کو بھی بھرپور سیکیورٹی ملے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اگر کسی کی ان کے بیان سے دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ہرگز نہیں ہونی چاہیے تھی، ہمارا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اپنے اداروں کے حاضر سروس افراد کے بارے میں ایسی بات کریں جو ان کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے، روانی میں اگر ایسی باتیں ہوگئی ہیں یا ان کا تاثر ایسا گیا ہے تو میرا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی اجلاس کے لیے آتے ہوئے تین وفاقی وزرا مجھے، شازیہ مری اور عابد بھیو کو دھکے پڑے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ ڈی جی اے ایس ایف تھا اور اس کا پروٹوکول سربراہانِ مملکت جیسا تھا۔ افسوس ہمیں کفایت شعاری پر لگا دیا گیا ہے، دوسری طرف بھی غور کریں، حقیقت پسند بنیں۔

Comments

- Advertisement -