اشتہار

قادر پٹیل کے دور میں وزارت صحت میں الٹی گنگا بہنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت صحت میں قادر پٹیل کی جانب سے لاڈلے جونیئر ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل کے دور میں وزارت صحت میں الٹی گنگا بہنے کا انکشاف سامنے آیا ، زرائع نے بتایا کہ وزارت صحت میں گریڈ 19 کے عہدے پر گریڈ 17 کا افسر تعینات رہا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ قادر پٹیل نے لاڈلے جونیئر ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈالا، گریڈ 17 کے ڈاکٹر غلام مرتضی کو سربراہ بارڈر ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا۔

- Advertisement -

زرائع نے کہا کہ ڈاکٹر غلام مرتضی کا بارڈر ہیلتھ سروسز سنیارٹی لسٹ میں 75 واں نمبر ہے، منظور نظر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے پی ایچ ڈی کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

زرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شائستہ کو 2021 میں سربراہ سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا تھا اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر شائستہ کو 3 سال کیلئے سربراہ سی ایچ ای لگایا گیا تھا، ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ امریکہ سے شعبہ پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی ہیں۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام مرتضی کے پاس شعبہ پبلک ہیلتھ ڈگری اور تجربہ نہیں ہے ، ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کا تعلق سندھ سے ہے۔

زرائع نے کہا کہ قادر پٹیل کے دور وزارت میں سی ایچ ای کا نام بارڈر ہیلتھ سروسز رکھا گیا، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی فرمائش پر بی ایچ ایس کا دفتر کراچی منتقل کیا گیا۔

بارڈر ہیلتھ سروسز دفتر کی کراچی منتقلی کے بعد ادارے میں بھرتیاں کی گئیں اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں وصول کئے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں