پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

رینجرز اختیارات کا معاملہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کو ر کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی وزیر ہاؤس میں تین گھنٹے طویل ملاقات، کراچی آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی کے مابین وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بالمشافہ  ملاقات کی گئی، دورانِ ملاقات نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گیے فیصلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا گیا۔

اس موقع پر کراچی آپریشن میں کی گئی کارروائیوں اور رینجرز اختیارات پر خصوصی گفتگو کی گئی اور قائم علی شاہ نے  سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کی کارروائیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

کورکمانڈر کراچی نے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان شروع ہونے والے تنازعے اور خصوصی اختیارات کے معاملے کو حل کرنے کے اقدامات پر زور دیا، قبل ازیں رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز اہلکار تعلیمی اداروں، مساجد اور بازاروں عوام کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے‘‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں