تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قیصر خان اور فضیلہ قاضی کے بیٹے کی شادی، تصاویر وائرل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر خان کے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھاگئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل تصاویر اور ریلز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے احمد خان نظامی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر اور ریلز پوسٹ کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

وائرل تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریبات میں عزیز و اقارب اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی، ان تصاویر میں دلہا احمد خان نظامانی اور ان کی اہلیہ ناہیل تو مرکز نگاہ تھیں مگر فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی تصاویر کا بھی ہر سو چرچا ہے۔

فضیلہ قاضی کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارات میں احمد نے کالے رنگ کی شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ولیمے کی تقریب کے لئے ناہیل نے ہلکے گلابی رنگ کی میکسی کو زیب تن کیا جبکہ احمد کالے سوٹ کے ساتھ ہلکی گلابی شرٹ اور ٹائی کے امتزاج میں نہایت جاذب نظر آئے۔

دوسری جانب فضیلہ قاضی بھی کسی سے پیچھے نہیں تھیں انہوں نے شادی میں دھانی رنگ جبکہ ولیمے کے لیے بادامی سفید رنگ کا انتخاب کیا جس میں وہ جاذب نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی کرلی تھی اور آج وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -