پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی دلبر حسین پر جرمانہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی دلبر حسین کو پی سی بی کا ضابطہ اخلاق توڑنے پر جرمانہ کر دیا گیا، گزشتہ روز دلبر نے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل 2020 کے میچ میں آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق لاہور ٹیم کے بولر دلبر حسین نے گزشتہ روز میچ کے دوران آٹھویں اوور میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی کو کیچ آؤٹ کرانے کے بعد اس انداز میں رد عمل ظاہر کیا جس سے آؤٹ ہونے والا بیٹسمین مشتعل ہو سکتا تھا۔

لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو شکست دیدی

پی سی بی نے آرٹیکل ٹو پوائنٹ فائیو کی رو سے دلبر حسین پر میچ فیس کا 5 فی صد جرمانہ کیا ہے، اس شق میں لکھا گیا ہے کہ انٹرنیشنل میچ میں ایسی زبان کا استعمال، حرکات یا اشارے کرنا جن سے ہتک محسوس ہوتی ہو، یا جو آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کو جارحانہ رد عمل دکھانے پر اکسا سکتے ہوں۔

دوسری طرف پشاور زلمی پر بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا ہے، یہ ٹیم کی پہلی خلاف ورزی تھی اس لیے تمام گیارہ کھلاڑیوں پر آرٹیکل 2.22 کی خلاف ورزی کے لیے میچ فیس کا دس فی صد جرمانہ کیا گیا۔ اگر اس ٹورنامنٹ کے دوران زلمی ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تو ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ کیا جائے گا۔

میچ کے درمیان یہ جرمانے امپائر علیم ڈار اور مائیکل گف، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور چوتھے امپائر ناصر حسین کی جانب سے لگائے گئے۔ خیال رہے کہ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ قلندرز کا اگلا میچ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں