پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور قلندرز کے بیٹر سکندر رضا نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ میں وکٹ کو مشکل قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے لاہور قلندرز کے نوجوان ٹیلنٹ کو سراہا اور پہلے میچ میں نوجوانوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
سکندر رضا نے کہا کہ پہلی اننگز میں ابتدائی دس اوورز مشکل تھے طاہر بیگ بہت زبردست کھیلے۔
انہوں نے فخر زمان اور حسین طلعت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حسین طلعت نے سلطانز کے خلاف بہترین بولنگ کی جبکہ فخر زمان تو شہزادہ آدمی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔