تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

قمر جاوید باجوہ مکمل پروٹوکول کے ساتھ جی ایچ کیو سے رخصت

سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو پُرتپاک انداز میں جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد  نے انہیں رخصت کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو پُرتپاک انداز اور پورے پروٹوکول کیساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا۔ پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور چیفس آف جنرل اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انہیں رخصت کیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے جب کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو سے رخصتی کے وقت اپنے سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ملے۔

اس موقع پر سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کیلیے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور اس سے مطمئن ہوں۔ جنرل عاصم منیر بہترین آفیسر ہیں اب کمانڈ ان کے حوالے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

واضح رہے کہ آج صبح کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ چھڑی دی۔

Comments

- Advertisement -