اشتہار

پی ڈی ایم حکومت کے وزیر کا عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم حکومت کے وزیر قمر الزماں کائرہ نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہم ریلیف کے نام پر حکومت میں آئے لیکن عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے۔ پاکستان کی معیشت مسلسل گر رہی ہے اور دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔

قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم ریلیف کے نام پر حکومت میں آئے تھے لیکن ہم لوگوں کو ریلیف فراہم نہیں دے سکے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ملک کا وزیراعظم طاقتور ہے؟ کیا وہ سارے فیصلے کر سکتا ہے؟ کیا عدالتیں اور دیگر ادارے اسے فیصلے کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟

- Advertisement -

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پہلی حکومت نے سخت فیصلے کیے۔ مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ ممکن نہیں کہ خود کچھ نہ کریں ٹیکس نہ دیں اور توقع کریں کہ حکومت سب ٹھیک کرے۔

ہم نے عمران خان کے دور میں بھی مل بیٹھنے کی بات کی اور اب بھی ہم مشاورتی فیصلوں کیلیے ہر وقت تیار ہیں۔ لیکن عمران خان جہاں سے مطالبے کر رہے ہیں وہاں سے اب کچھ نہیں ہوگا۔ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں گے تب ہی مسائل حل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں