اشتہار

’جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈ لاک سے نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے مشیر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈ لاک سے نہیں۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پوری کاوش کا مقصد ہے کہ آخر میں سیاستدان ہی مسئلے کا حل نکالتا ہے، ملکی مسائل کا حل نکالنے کے لیے کاوش شروع کی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن سے بات کرنے سے پہلے اتحادیوں متفق ہوں، تکلیف دہ ماحول بنا ہوا ہے ساری جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے، آج قوم بھی سیاستدانوں کی طرف دیکھ رہی ہے، عمران خان نے جتنا تلخ ماحول بنایا ہے اس سے ہمارے رویے میں بھی تلخی آئی۔

- Advertisement -

ادھر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، ملک میں ٹینشن ختم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں ہی کام کر سکتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں اس میں پہلے اتحادیوں سے بات کریں، پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے کہا کہ مذاکرات کی طرف جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں