جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت منظورہونا ایک بہترپیشرفت اور  نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ان کیخلاف کیس موجود ہےایسے تو قتل کے مقدمات میں بھی ملزمان کی ضمانت ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر رعمل دیتے ہوئے کہا شاید شہباز شریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی گئی ہے، ضمانت کا میرٹ کچھ اور ہوتا ہے ، اس کا کیس سے تعلق نہیں ہوتا۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخلاف کیس اپنی جگہ پرموجودہے اور چلے گا بھی، ایسےتوقتل کےمقدمات میں بھی ملزمان کی ضمانت ہو جاتی  ہے، شہباز شریف کے ساتھ پولیس کی اضافی گاڑیاں چلتی تھیں، ضمانت ہونے پر ان کیساتھ اضافی پولیس کی گاڑیاں نہیں چلیں گی۔

[bs-quote quote=”شہباز شریف کی رہائی سے حکومت پر دباؤ بڑھےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پی پی رہنما”][/bs-quote]

پی پی رہنما نے مزید کہا شیخ رشید تو واضح اعلان کررہے ہیں پی اے سی میں جھگڑا کریں گے، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ شیخ رشید کی بطور پی اے سی ممبر مخالفت کر رہے  ہیں، ممبران کہہ رہے ہیں پی اے سی میں ان کی نمائندگی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا ایک بہتر پیشرفت ہے، ان کی رہائی سے حکومت پر دباؤ بڑھےگا، شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا نیب کیلئے لمحہ  فکریہ ہے، نیب کو اپنا ہوم ورک مکمل کرکےگرفتاری کرنی چاہیے۔

یاد رہے،لاہورہائی کورٹ  نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور  کرتے ہوئے  رہائی  کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہاشہبازشریف توکبھی رمضان شوگرملزکےچیف ایگزیکٹو ہی نہیں رہے۔

 نیب وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ سرکاری پیسے کوشوگر ملزکوفائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا، شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں