ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

وفاق اور سندھ کے درمیان پانی کا مسئلہ حساس ہے اسے حل کیا جائے: قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان پانی کا مسئلہ حساس ہے اسے فوری اجلاس بلا کر حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کا مؤقف ایک ہی ہے پانی کا مسئلہ بہت حساس ہے، پاکستان میں پانی کا معاملہ ہمیشہ سے حساس رہا ہے، معاملے کو ایک فارمولے کے تحت طے کردیا گیا، پانی کی تقسیم کے فارمولے سے ہٹنے کی ضرورت نہیں اس کے لیے آپ کونسل آف کامرس کی میٹنگ بلائیں، بات کریں،

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی نیا مطالبہ نہیں کررہے، معاہدے پر جتنی جلدی عمل ہوگا تلخیاں اتنی جلدی ختم ہوں گی، پانی حساس معاملہ ہے اس لیے اس پر بند کمرہ اجلاس بلاکر مسئلہ حل کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی تشکیل کے وقت پچیس نکاتی معاہدے ہوا جس پر پوری طرح عملدر آمد نہیں ہوا، ہم کوئی نیا مطالبہ نہیں کررہے،  معاہدے پر جتنی جلدی عمل ہوگا وفاق سے تلخیاں اتنی جلدی ختم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی قیادت مشکل وقت میں بھی پاکستان کے مفاد میں فیصلےکرتی ہے، ہمارے بیچ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے صحافی پوچھتے ہیں حکومت چھوڑنے لگے ہیں، اس بار الیکشن میں کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی، ن لیگ کی سیٹیں ہم سے زیادہ تھیں، لہذا انہیں حکومت دی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارا وفاق سے مطالبہ ہے کہ پہلے سے طے شدہ ایشوز پر عملد رآمد کیا جائے، ہم حکومت کو مشکل سے نکالنے کیلئے سپورٹ کررہے ہیں، سب کو سر جوڑ کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں