تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

’’آصف زرداری نے جو کہا کرکے دکھایا‘‘

اسلام آباد: پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد کہا کہ آصف زرداری نے جو کہا کرکے دکھایا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پیپلزپارٹی کارکنوں کی فتح ہے، آصف علی زرداری نے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ساری قیادت اس جیت پر مبارک باد کی مستحق ہے۔

دوسری جانب چوہدری منظور نے کہا کہ ثابت ہوگیا کٹھ پتلی حکمران صرف بیساکھیوں پر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، قومی اسمبلی سےیوسف رضاگیلانی کامیاب

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، انہیں آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ مینڈیٹ جعلی تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست ہوئی اور یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو164ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے7مسترد ہو ئے۔

معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ غیرحتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے 5 ووٹ کا فرق ہے۔

Comments

- Advertisement -