اشتہار

ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والوں سے ہی سوال کیا جانا چاہیے، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کا سوال انہی لوگوں سے کیا جائے جو کہہ رہے ہیں۔

پروگرام ’اے آر وائی نیوز اسپیشل‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ میڈیا کو بھی کسی کے غلط الفاظ کو ہوا نہیں دینا چاہیے، اسمبلی کے وہ کونسے ارکان ہیں جنہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ عمران خان تو ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور خود ضمیر فروش ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو بحال کرنے کے حکم پر قمر زمان کائرہ نے کہا: ’پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی خواہش تھی اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔ ہماری اب بھی یہی پوزیشن ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ ہم حکومتوں کے خلاف تو تھے ہی نہیں۔ مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی معاملے کو عدالت میں لے کر چلی گئی۔ عدالت کی جانب سے معاملے کو اگلے ماہ تک لے جانا سمجھ میں نہیں آیا جس پر لوگوں کے تحفظات ہیں۔‘

- Advertisement -

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، ہمیں چیزیں مہنگی خریدنی پڑ رہی ہیں، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس میں مجھے گھر کا کرایہ دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کئی وزرا ہیں جن کے پاس دو، دو وزارتیں ہیں، خواجہ سعد رفیق کی دو وزارتیں ہیں، معاون خصوصی وزیر نہیں ہوتا، آئین میں جتنے وزیر درج ہیں اتنے ہی کابینہ میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں