تازہ ترین

سندھ کی گورنر شپ مسلم لیگ ن کے پاس ہوگی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سازی فارمولے کے مطابق سندھ کی گورنر شپ مسلم لیگ ن کے پاس ہوگی۔

مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بالآخر ن لیگ اور پی پی میں وفاق میں حکومت سازی کے فارمولے پر اتفاق ہو گیا جس کے مطابق آصف زرداری صدر اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔ حکومتی فارمولے پر اتفاق کے بعد پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ مسلم لیگ ن کے پاس ہو گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے کافی چیزیں طے ہو گئی ہیں بہتر ہے کہ لیڈر شپ خود اعلان کرے، دیگر عہدوں سے متعلق پارٹی قیادت بدھ کے روز اعلان کرے گی۔ ہم نے پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ پی پی ایوان میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی مگر وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کا حصہ بن رہی ہے۔ ن لیگ نے کابینہ بنانی ہے اس کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطے بھی وہی کرے گی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ گورنر پنجاب اور چیئرمین سینیٹ پی پی کا ہوگا؟ تو قمر زمان نے اس کا جواب دیا کہ کچھ ایسا ہی ہے۔

Comments

- Advertisement -