قصور:عظیم صوفی شاعربابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
پنجابی زبان کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر بابا بھلے شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز قصور میں جاری ہے، سہ روزہ تقریبات کا آغاز مزار یا قبر کوعرق گلاب سے غسل دیا اور نہایت عقیدت اور احترام سے مزار پر چادر چڑھائی۔
مزار پر بڑی تعداد میں زائرین نے حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا، خواتین نے چراغ جلائے اور ڈھول کی تھاپ پر روایاتی رقص نے سما باندھ دیا۔
عرس کے موقعے پر حاضرین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، زائرین کی سہولت کے لیے پانی کی سبیل لگائی گئی اور فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے۔