اشتہار

قصورواقعے میں گرفتار 7ملزمان نےاعتراف جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قصور : قصور واقعے میں گرفتار سات ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،  پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے قصور کے بے قصور بچوں کے ساتھ گھناونے کھیل کا پردہ چاک کیا تو تحقیقات نے نیا رُخ اختیار کرلیا، کل تک جُرم ماننے سے انکاری گرفتار سات ملزمان نے جُرم قبول کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ندیم عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو چالان مکمل کرکےعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن نے اے آر وائی نیوز سے بات کرنے کا وعدہ کیا، اے آر وائی کی ٹیم تھانے پہنچی تو ایس پی انویسٹیگیشن اپنی نشست پر موجود نہیں تھے پتا یہ چلا کہ انہیں اوپر سے چُپ رہنے کا آرڈر آگیا ہے،  پھر خبر آئی کہ ملزمان کو تھانہ بی ڈویژن سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی خفیہ مقام پر اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کرائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں