بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں دو اسیروں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بہتر تھی اور وہ 18 مارچ سے اسرائیل کی جانب سے ختم ہونے والی جنگ بندی سے قبل خود کو محفوظ محسوس کر رہے تھے۔

قیدیوں نے بتایا کہ وہ "قیدی نمبر 21” اور "قیدی نمبر 22” ہیں۔

ان میں سے ایک نے کہا کہ کل تک ہمارا ایک نام اور ایک شناخت تھی اور مجھے امید تھی لیکن آج میں صرف ایک نمبر ہوں۔

الجزیرہ کے مطابق ایک یرغمالی نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے، کراسنگ بند کر دی گئی تھی ہمارے رہنے کے حالات مشکل تھے، اور ہمیں تقریباً کھانا نہیں ملتا تھا اور نہ ہی کوئی محفوظ جگہ تھی، جب معاہدہ شروع ہوا اور کراسنگ کھول دی گئی، حماس کے جنگجوؤں نے ہمارا خیال رکھا، اور ہم بہتر محسوس کرنے لگے۔ ہمیں بھوک سے نجات ملی اور ہم تازہ ہوا میں سانس لینے لگے۔

اسیر نے کہا کہ اسرائیل کا 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ جنگ شروع کرنا "سخت دھچکا” تھا۔

حماس کی ویڈیو میں اسرائیلی اسیران کی شناخت بوہبوت اور اوہانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حماس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ان دو اسیروں کی شناخت ایلکانہ بوہبوت اور یوسف ہیم اوہانہ کے نام سے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مغویوں کو نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں