اشتہار

قطر کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : قطر چیریٹی کے زیر اہتمام پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے سندھ اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے قطر چیریٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔ قطر میں مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والی قطر چیریٹی نے پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں سرکاری اسکولوں میں ماڈل کلاس روم بنائے ہیں۔

جھنگ کے علاقے میں قطر چیریٹی نے علاقے کے سرکاری اسکول میں ایک ماڈل کلاس روم بنایا، اور یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات کے علاوہ طلباء کی کرسیوں، ٹیچر کی میز اور بورڈ جیسے فرنیچر سے پوری طرح لیس تھا۔

- Advertisement -

طلباء کے لیے مکمل طور پر لیس بیت الخلاء ہاتھ دھونے کے یونٹ اور پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔

سندھ کے علاقے سنجار میں قطر چیریٹی نے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں لڑکیوں کے لیے ایک ماڈل کلاس روم بنایا، جس میں ضروری تکنیکی اور دیگر آلات فراہم کیے گئے، اس کے علاوہ ہاتھ دھونے کے لیے باتھ روم اور بیسن نصب کیے گئے اور پانی، صفائی اور حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پانی کی ٹینکی فراہم کی گئی۔

مقامی طور پر اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا جیسا کہ جھنگ میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نسرین عبداللہ نے تعلیم کے شعبے میں قطر چیریٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھنگ میں دور دراز علاقوں میں تعلیم کے شعبے میں قطر چیریٹی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ فائدہ اٹھانے والے طلباء نے اپنے اسکول میں ہونے والی تبدیلیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں