تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عراق کے صحرا سے 26قطری شکاری اغواء

بغداد : عراق کے صحرا سے چھبیس قطری شکاری اغواء کاروں کا شکار ہوگئے، مغویوں میں قطر کے شاہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

عراق میں مسلح افراد نے سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سے چھبیس قطری شکاریوں کو اغواء کرلیا ہے، جن میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

صوبے ناصریہ کے صحرا میں خلیجی ممالک کے سیاح شکار کے لیے آتے ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے، اس سے قبل شدت پسند گروپ کی جانب سے ترک کارکنوں کو بغداد سے اغواء کرنے کے ایک ماہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -