ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

قطر جانے والوں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

قطر جانے والوں ہنرمندوں اور کاروباری افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ قطری حکومت نے نئے ریزیڈنس پرمٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

نئے ویزا پروگرام کے تحت ہنرمند اور کاروباری افراد 5 سال کی طویل مدت کے لیے قطر میں کام اور رہائش اختیار کر سکیں گے، ویزا رینیول کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

نئے رہائشی ویزا پروگرام سے غیر ملکیوں کو قطر میں طویل مدتی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں گے، قطری حکومت کے اس پروگرام سے باصلاحیت اور کاروباری افراد کو راغب کیا جا رہا ہے۔ اس نئے قطری ویزا پروگرام کی درخواستیں اگلے چند ماہ میں کھلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

ٹیلنٹ کے لیے اہلیت: درخواست دہندہ کو فنون، کھیل، تعلیم، سائنسی تحقیق، ترقی یا اختراع سمیت 13 منظور شدہ شعبوں میں سے کسی ایک میں مہارت حاصل ہو، اور اس کے لیے متعلقہ حکومتی اتھارٹی سے توثیق حاصل کرنا ضروری ہے۔

درخواست دہندہ کو قطر میں کسی آجر کے ساتھ ملازمت کی پیشکش یا ملازمت کا معاہدہ کرنا ضروری ہے، اور کم از کم 36 ہزار 500 کے قطری ریال (تقریباً 10 ہزار 27 امریکی ڈالر) کی مالیت پر مبنی ہو۔

کاروباری کے لیے اہلیت: درخواست دہندہ کے پاس قطر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک کاروباری منصوبہ ہونا چاہیے، جس کی توثیق ملک کے مجاز کاروباری اداروں میں سے کسی ایک نے کی ہو، بشمول قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور قطر فنٹیک حب۔

سرمایہ کاری کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار قطری ریال ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں