تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودیہ بمقابلہ ارجنٹینا: امیر قطر نے سعودی پرچم پہن لیا

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی پرچم لہرا دیا۔

دوحا میں جاری فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں آج ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ ارجنٹائن کی سعودی عرب ہاتھوں شکست کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم میں امیر قطر اس وقت مرکزِ نگاہ بن گئے جب انہوں نے سعودی پرچم لہرایا۔

اس غیرمعمولی منظر کو دیکھ کر تماشائی پرُجوش ہو گئے جب کہ سوشل میڈیا پر امیرقطر کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت پر امیرقطر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

دوحہ کے لوسالی اسٹیڈیم میں عالمی فٹ بال کپ کے گروپ اسٹیج مقابلے میں سعودی عرب اور ارجنٹینیا مدمقابل تھیں، میچ کے آغاز سے ہی ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا نے سعودی عرب کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔

کھیل کے 10 ویں منٹ میں ارجنٹینیا کے شہرہ آفاق اسٹرائیکر لیونل میسی نے پیلنٹی پر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی، ارجنٹینیا نے گول کی سبقت بڑھانے کے لئے سعودی عرب کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے جسے گول کیپر نے ناکام بنایا، پہلے ہاف تک ارجنٹینیا کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر سعودی عرب نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا جس کا صلہ انہیں میچ کے 48ویں منٹ میں ملا جب صالح الشہیری نے گیند حریف ٹیم کے گول پوسٹ میں ڈالی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کیا۔

مقابلے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران سعودی عرب کے اسٹرائیکر سلیم الداسیری نے 53 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

سعودی ڈیفینڈرنےآخری لمحات میں یقینی گول بچایا، ارجنٹینا کی ٹیم اضافی8منٹ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

Comments

- Advertisement -