تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ حکومتی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی پاکستان کے سرکاری دورے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور قطری وزیرخارجہ کی ملاقات ہوگی، ملاقات میں افغانستان اورپاکستان قطرتعلقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قطری نائب وزیراعظم حکومتی اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ، قطر2لاکھ سےزائدمحنت کش پاکستانی تارکین وطن کاگھرہے اور پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورت حال میں قطر کی جانب سے کی جانے والی مدد کو سراہتے ہوئے کہا ’قطری حکومت کی 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی دیکھ بھال قابل تعریف ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکے مفاد میں ہے،عدم استحکام کے بعدافغانستان میں پائیدار امن قائم کرنےکا موقع ہے،عالمی برادری افغانستان کی تعمیرنومیں مثبت کرداراداکرے‘۔

Comments

- Advertisement -