تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

قائد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی پارٹنر شپ ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی : فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹےگی،فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو اُن پر مہر لگا کے خود کو را کا ایجنٹ ثابت کردیا۔

ملک دشمن تقریر کے بعد پاکستانیوں کا غصہ اور رد عمل دیکھ کر فاروق ستار اور اُن کے ہمنواؤں حب الوطنی اور پاکستانیت جا گی اور حب الوطنی جا گی یہ لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے سچ بولیں گے، فاروق بھائی سچ بولیں ورنہ میرا ضبط ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب اِن کے قائد پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے تب فاروق ستار سمیت سارے لوگ بیٹھےجی بھائی جی بھائی کہہ رہے تھے۔

پاکستان مخالف نعرے سننے کے بعد بھی کسی کی غیرت نہ جاگی اور کسی نے اُٹھ کر روکنے کی کوشش نہیں کی آج بھی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی نامے کو بھی دیکھا جائے اُن کے بیان کو بھی پھرکھا جائے کل پھر یہ کہیں گے کہ الطاف حسین کو معاف کردیا جائے اور ایک پریس کانفرنس کے میں تنظیمی آئین کو پرانی حالت میں بحال کر کے دیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کے ساتھ صرف ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ممنتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جب کہ تنظیمی اسٹرکچر اب بھی اِن کے ساتھ نہیں یہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ 22 اگست پر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی بات کر رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ اگلے دن کا کیا پروگرام تھا ان کے قائد نے ایک لاکھ خواتین کو جمع کر کے اگلے دن یعنی 23 اگست کو ڈی جی رینجرز کے دفتر پر حملہ کرنے کا کہا تھا۔

Comments