تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

قرنطینہ پالیسی، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی مشکل آسان کردی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے قرنطینہ پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ اہلیہ سعودی عرب میں مقیم تھیں انہوں نے یہاں رہتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں اب دوبارہ وزٹ ویزے پر بلانا ہے اس صورت میں انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ ضوابط کے تحت وہ تارکین جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مملکت میں لگائی تھیں اور توکلنا وصحتی ایپ پر ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ ہے وہ مملکت آسکتے ہیں۔

جوازات نے شہری کی پریشانی دور کرتے ہوئے کہا آپ کی اہلیہ کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

وہ غیرملکی جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں مملکت آنے پر پانچ دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے اور منظوری شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی جاتی ہے۔

قرنطینہ کے پہلے دن ان کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا اور قرنطینہ کے پانچویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بعد رپورٹ نیگیٹو آنے پر انہیں جانے کی اجازت ہوگی۔

حکام کی متعین کردہ پالیسی پر عمل کرنا ہر صورت لازمی ہوگا بصورت دیگر سفر نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -