تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "آسیب زدہ گھروں” میں قید کی سزا

جکارتہ: انڈونیشیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو مہلک وبا سے خوفزدہ کرنے کے لیے آسیب زدہ گھروں میں بند کیا جانے لگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرہجوم علاقے میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن توڑنے اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آسیب زدہ گھروں میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرجین ریجنسی کی سربراہ کوشندر انٹونگ کی جانب سے دیے گئے احکامات کے بعد بندشوں کے حوالے سے نافذ قوانین کی خلاف ورزی پر بطور سزا لوگوں کو آسیب زدہ گھروں میں ڈالا جارہا ہے۔

خاتون سیاستدان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ غیر معمولی اقدام دارالحکومت جکارتہ سمیت بڑے شہروں سے آنے والے متعدد افراد کے داخلے کے تناظر میں کیا ہے۔

سیاستدان نے مقامی برادریوں سے ایسے ویران گھروں کی نشاندہی کروائی جنہیں آسیب زدہ سمجھا جاتا ہے اور اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 5 افراد کو ان آسیب زدہ گھروں میں رکھا گیا ہے۔

سپات گاؤں میں حکام نے ایسے ہی آسیب زدہ گھروں میں فاصلے سے بستر لگوائے جہاں قرنطینہ مکمل نہ کرنے اور لاک ڈاؤن قوانین کی دھجیاں اڑانے والے افراد کو رکھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -