تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیوی سے پریشان شخص ایک ماہ سے 80 فٹ اونچے درخت پر موجود

نئی دہلی : بھارت میں اپنی بیوی سے آئے روز کی لڑائی اور مار کٹائی سے تنگ آکر شوہر نے باقی زندگی 80فٹ اونچے درخت پر گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

میاں بیوی کی لڑائی اور نوک جھونک ہر گھر کا مسئلہ ہے لیکن جب یہ صورتحال حد سے تجاوز کرجائے تو زندگی اجیرن ہوجاتی ہے اور انسان غصے میں کوئی بھی الٹا سیدھا فیصلہ کرلیتا ہے۔

ایک ایسا ہی معاملہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں بیوی کی پٹائی اور زبان درازی سے پریشان شخص ایک ماہ سے  پام کے اونچے درخت پر رہ رہا ہے۔

شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر پام کے درخت پر سکونت اختیار کرلی، اترپردیش کے ضلع ماؤ کے علاقے کوپا گنج میں42 سالہ رام پراویش نے یہ کٹھن فیصلہ روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر کیا۔

a husband has been sitting on an 80 feet tall tree for a month unable to  tolerate his wife's harassment IV News | irshi Videos

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پراویش کے بیوی کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے، اس نے بیوی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اس پر تشدد کرتی تھی اور ہر وقت زبان درازی کرتی تھی جس سے دلبرادشتہ ہوکر اُس نے درخت پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

رام پراویش کے مطابق ایک ماہ قبل جب ایک روز بیوی سے لڑائی ہوئی تو وہ 80 فٹ لمبے پام کے درخت پر چڑھ گیا اور تہیہ کرلیا کہ اب نیچے نہیں اترے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کے گھر والے ایک ماہ سے اسے قریبی درخت پر رسی کے ذریعے کھانا باندھ کر دے رہے ہیں جسے وہ اوپر کی جانب کھینچ لیتا ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اکثر رام پراویش رات کے وقت درخت سے نیچے اترتا ہے لیکن پھر فوراً اوپر چڑھ جاتا ہے، ہم نے اس سے درخواست کی کہ نیچے آجاؤ لیکن وہ صاف انکار کر دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -