تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’قبول ہے‘ معروف پاکستانی اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ مریم نفیس فلم میکر امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مریم نفیس کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں آج دن کے وقت اداکارہ کے نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر سفید اور گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر امان احمد بھی سفید شیروانی میں ملبوس تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس لال دوپٹہ اوڑھے نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔

مریم نفیس کے نکاح کی تقریب میں ساتھی اداکارہ حاجرہ یامین سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مریم کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نفیس کی مایوں کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں، اداکارہ نے مایوں میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے شوہر کریم رنگ کے شلوار قمیص میں ملبوس تھے۔

مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد بھی اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔

’اداکارہ دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -