اشتہار

یورپی یونین کی ’میٹا‘ کو دی گئی دھمکی کام کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کی تباہی اور شرمناک ناکامی کو چھپانے کیلیے یورپی یونین کی میٹا کو دی گئی دھمکی کام کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے فلسطینی پیجز بند کرنے لگا، یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے میٹا کے سربراہ کو متنبہ کیا گیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ”میٹا“ نے اسرائیل کی درخواست پر فلسطینی نیوز پلیٹ فارم ”قدس نیوز نیٹ ورک“ کا ایک کروڑ فالوورز والا فیس بک پیج ختم کردیا۔

- Advertisement -

قدس نیوز نیٹ ورک کی تصدیق :

قدس نیوز نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں میٹا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’قدس نیوز نیٹ ورک میٹا کے اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ مکمل اتحاد اور فلسطینی مواد کو مسلسل نشانہ بنانے اور پابندیوں کی مذمت کرتا ہے۔

جس کے نتیجے میں فیس بک پر قدس نیوز نیٹ ورک کے انگریزی اور عربی پیجز ختم کردیے گئے ہیں جو کہ 10 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ فلسطین کے سب سے بڑے نیوز پیجز ہیں۔ یہ نیٹ ورک مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کام کر رہا ہے۔

قدس نیوز نیٹ ورک نے لکھا کہ اس کے پیجز کو ہٹانا ’میٹا کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے مطالبات کی خاطر واضح تعصب، آزادی اور اظہار رائے کو دبانا، اور دنیا تک واقعات کو پہنچانے اور کور کرنے کے فلسطینیوں کے حق کو نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرایا چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں