پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

ملکہ ڈنمارک کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ (Margrethe)دوم 14 جنوری کو اقتدار چھوڑ دیں گی، انہوں نے کہا کہ اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فریڈرک کے حوالے کروں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ (Margrethe)دوم نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ملکہ ڈنمارک نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا، 83 سال کی ملکہ مارگریتھ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔

سابق فلسطینی وزیر و مبلغ مسجداقصیٰ اسرائیلی بمباری میں شہید

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ میں واحد ملکہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں