تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملکہ برطانیہ کا پاکستان میں سیلابی صورت حال پر اظہار تشویش

لندن: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ملکہ برطانیہ بھی دل گرفتہ ہوگئیں اور انہوں نے اہم ترین پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ برطانیہ نے پاکستان میں سیلابی صورت حال پر صدر ممللکت عارف علوی کو خط لکھا۔

خط میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کیساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ ان خوفناک حالات سے نکلنے کیلئے برطانیہ پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،ان سے بھی ہمدردی ہے جوبحالی کی کوششوں میں مدد کیلئےکام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترکی اور متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متاثرین کی بحالی کے لیے 200 ارب سے زائد درکار ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔

ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ترکی سے پہنچنے والے سامان میں ٹینٹ ، کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -