جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شادی میں نوٹ لٹانے کی شرعی تعلیمات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شادیوں میں اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بالخصوص دلہا کے دوست یا قریبی رشتے دار خوشی کا اظہار کرنے کے لیے پیسے لٹاتے ہیں۔

پاکستان کے دیہی علاقوں میں یہ کلچر عام ہے جہاں غیرملکی کرنسی تک لٹانے کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔ شرعی احکامات کی اگر بات کی جائے تو اسلام نے بچت کا راستہ اختیار کرنے اور اسراف یعنی فضول خرچی سے رکنے کی بارہا تاکید کی ہے۔

اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام احکامات شریعت میں ایک سوال پوچھا گیا کہ ’شادیوں میں پیسے لٹانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟‘۔ مفتی اکمل قادری نے اس سوال کا شرعی اصول و ضوابط کے مطابق جواب دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟ شرعی مسئلہ جانیے

’ہمارے یہاں اب بھی یہ رواج اور خصوصا دیہی علاقوں میں شادی کی تقریب میں پیسے لٹائے جاتے ہیں، یہ اچھا اقدام نہیں کیونکہ کرنسی نوٹ پر اللہ کا نام، حرفِ تہجی درج ہوتا ہے جبکہ ان پر مسجد کی تصویر، بانی پاکستان کی تصویر بھی موجود ہے تو جب انہیں لٹایا جاتا ہے تو یہ پیروں کے نیچے آتے ہیں تو یہ مناسب نہیں کہ پیسے لٹائے جائیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کو خوش کرنے اور برکت کے لیے پیسے ہاتھوں میں تقسیم کرلیں اور دیتے وقت اگر چاہیں تو صدقے کی نیت بھی کرلیں مگر اس طرح لٹانا مناسب نہیں اور نہ اس عمل کو حرام کہا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں